نانو ٹکنالوجی میں عالمی سطح پر ایران کا ساتواں نمبر
ابنا: مہر نیوز کے مطابق ایران میں سائنس و
ٹکنالوجی کے پریس سینٹر کے سربراہ جعفر مہر داد نے کہا ہے کہ نانو ٹکنالوجی
میں ایران کو عالمی سطح پر اب ساتواں مقام حاصل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
دوہزار پانچ میں ایران کا نانو ٹکنالوجی میں پینتیسوان مقام حاصل تھا لیکن
دوہزار تیرہ میں ایران نے ترقی کرکے ساتوان مقام حاصل کرلیا ہے۔ اسلامی
ملکوں میں ایران کو نانو ٹکنالوجی میں پہلا مقام حاصل ہے۔ نانو ٹکنالوجی
میں دوہزار گيارہ سے دوہزار تیرہ تک پہلے نمبر پر چین تھا جبکہ امریکہ اور
جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر تھے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سائنس
و ٹکنالوجی کے مختلف شعبوں میں کافی پیشرفت کی ہے۔ ان شعبوں میں
نانوٹکنالوجی، اسٹم سلز ٹکنالوجی، میڈیکل انجینیرنگ، میڈیکل شعبوں میں گردے
اور مختلف اعضا کی پیوند کاری نیز بانجھ پن کے علاج میں بے حد ترقی کی
ہے۔
No comments:
Post a Comment