سعودی عرب کو دھشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی شہر وولگوگارڈ میں ہوئے حالیہ حملوں میں
سعودی عرب کا ہاتھ ثابت ہونے کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب کو دھشتگردوں کی
فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے۔
اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے صدر جمہوریہ ولادیمیر پوٹن نے
وولگوگارڈ میں ہوئے حالیہ حملوں کے بارے میں کہا کہ ان دھماکوں کے بارے میں
تحقیق کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اس لیے کہ ان کے مشابہ دھماکے شام، عراق
اور لبنان میں ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں روس کے لوگوں کو وعدہ دیتا ہوں کہ ہم مجرموں کو
امان نہیں دیں گے اور وولگو گارڈ میں دھماکے کرانے والوں کو ان کے کیفر
کردار تک پہنچا کر چھوڑیں گے۔روس کے صدر کا یہ بیان ایسے حال میں سامنے آیا جب سعودی قومی سلامتی کونسل
کے سربراہ اور انٹیلی جنس کے سربراہ بندر بن سلطان کی پوٹن سے ملاقات بے
نتیجہ ثابت ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق بندر بن سلطان نے اس دھماکے سے پہلے روس
کو دھمکی دی تھی۔روسی عہدہ داروں کا کہنا ہے کہ وولگوگارڈ کے دھماکوں میں سعودی عرب کا ہاتھ
واضح ہے لہذا سعودی عرب کو دھشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے۔

No comments:
Post a Comment